پاکستان اسٹیٹ آئل کےلیے 6 کروڑ 80 لاکھ لیٹر پیٹرول امپورٹ کرنے کی ایل سی کھول دی گئی۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق پی ایس او کےلیے 6 کروڑ 80 لاکھ لیٹر پیٹرول منگوانے کے فیصلے کو حتمی شکل دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق بحری جہاز پیٹرول لے کر 13 سے 15 فروری تک کراچی بندرگاہ پہنچے گا۔اس سے قبل پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرول پمپس بند کردیے، جس پر وفاقی وزیر مملکت نے ردعمل دیا ہے۔
