Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال عوامی سطح پر ناکام ہوگئے، مشرف | زرائع نیوز

فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال عوامی سطح پر ناکام ہوگئے، مشرف

کراچی: سابق صدر اور سابق آرمی چیف جنرل (ر)  پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار عوام سطح پر پذیرائی حاصل نہیں کرسکے اور نہ ہی وہ عوام کو اپنا اسیر بنانے میں کامیاب رہے، بانی ایم کیو ایم کا عوام پر گہرا اثر ہے۔

اے آر وائی کے پروگرام الیونتھ آور میں وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل (ر) پرویزمشرف نے کہا کہ کراچی میں بانی ایم کیو ایم کے راج کا دور ختم ہوگیا مگر یہ حقیقت ہے کہ آج بھی وہ عوام میں مقبولیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال عوام کو اپنا اسیر نہیں بنا سکے یہی وجہ ہے کہ عوام کے ذہنوں میں آج بھی بانی ایم کیو ایم کا گہرا اثر ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ اگر کراچی کی سیاست میں اتحادی قوت کی ضرورت ہے، فاروق ستار کی نسبت بانی ایم کیو ایم کے نمائندے انتخابات میں آسانی سے فتح اپنے نام کرسکیں گے۔

مصطفیٰ کمال کے خیالات پر تبصرہ کرتے ہوئے پرویز مشرت نے کہا کہ ایم کیو ایم کا نام الطاف حسین سے منسلک ہے، پی ایس پی سربراہ کا فاروق ستار کو مشورہ بالکل صحیح ہے۔

احسان اللہ احسان اور کبلھوشن سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں سابق صدر نے کہا کہ دونوں کے معاملے میں بہت فرق ہے، احسان اللہ احسان دہشت گرد جبکہ کلبھوشن ملک دشمن ایجنٹ ہے۔

پاکستان واپسی کے سوال پر تبصرہ کرتے ہوئے مشرف نے کہا کہ جب حالات سازگار ہوئے تو وطن واپس آؤں گا، سیکیورٹی کے خدشات بہت زیادہ ہیں مگر جیسے ہی تیسری سیاسی قوت تیار ہوئی ملک میں نظر آؤں گا۔

مکمل انٹرویو دیکھیں