کراچی( اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہر کے علاقے بلاک 10 چشتی نگر میں فلیٹ سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے قریب ہی قائم نجی اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 24 سالہ عروش ولد نعیم مسیح کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او گلستان جوہر صفدر مشوانی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ خودکشی کا بتایا جا رہا ہے جس میں نوجوان نے گھریلو ناچاقی اور مالی پریشانی سے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں رسی کا پھندا لگا کر پنکھے سے لٹک گیا جبکہ وہ عباسی شہید اسپتال میں عارضی ملازم بتایا جاتا ہے تاہم پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔
