Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی اجتماع کا آغاز، دعا اتوار کو ہوگی | زرائع نیوز

کراچی اجتماع کا آغاز، دعا اتوار کو ہوگی

تبلیغی جماعت کے تحت کراچی اجتماع کا آغاز جمعرات کو اورنگی ٹاؤن میں ہوگیا ہے۔ اجتماع گاہ میں شرکاء کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

اجتماع اتوار کو خصوصی بیان اور رقت آمیز دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگا۔

اختتامی بیان و دعا مولانا عبید خورشید صاحب فرمائیں گے۔ جمعرات کو ڈاکٹر روح اللہ صاحب اور مولانا ضیاء الحق صاحب کے خصوصی بیانات ہوئے۔

انہوں نے شرکاء کو نماز کی پاپندی اور اسلامی تعلیمات پر عمل درآمد کرنے پر زور دیا اور فضائل سے آگاہ کیا۔ جمعہ کو مختلف اوقات میں بھائی نعیم شاہ صاحب، ڈاکٹر سلیم صاحب، مولوی عثمان صاحب اور مولانا عبید اللہ خورشید صاحب کے خصوصی بیانات ہوں گے۔ تبلیغی اجتماع میں شرکاء کو تمام سہولیات کی فراہمی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اجتماع گاہ کے اطراف سخت سیکورٹی تعینات کی گئی ہے۔