Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شناختی کارڈ کا مسئلہ، ایم کیو ایم نے اورنگی کے عوامی مسئلے پر نادرا کو ہلا دیا | زرائع نیوز

شناختی کارڈ کا مسئلہ، ایم کیو ایم نے اورنگی کے عوامی مسئلے پر نادرا کو ہلا دیا

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اراکین سندھ اسمبلی کی پارلیمانی لیڈر سندھ راناانصار کی سربراہی میں ڈی جی نادرا سندھ سے ملاقات ہوئی جس میں میگا سینٹر کو رات دیر تک کھولنے کا معاملہ زیر بحث آیا۔

ایم کیو ایم کے وفد میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر علی خورشیدی، اراکین اسمبلی صداقت حسین،سید ہاشم رضا،سنجے پروانی موجود تھے۔

اس موقع پر وفد نے ڈی جی نادرا سے میگا سینٹرزکی کمی سے عوام کو درپیش شدید پریشانی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میگا سینٹر کی کمی سے اہل کراچی شدید پریشانی اور اپنے قیمتی وقت کو ضائع کرنے پر مجبور ہیں، نادراحکام ہنگامی بنیادوں پرکراچی،حیدرآباد،میرپورخاص سمیت دیگر تمام شہروں کےعوام کی سہولیات کو مدنظررکھتے ہوئے موبائل وین کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور ساتھ ہی ساتھ تمام آفس کا دورانیہ فی الفور بڑھایا جائے تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا فوری حل کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نادرا نے ایم کیو ایم کے وفد کو رات گئے تک سینٹر کھولنے کی یقین دہانی کرائی۔ ڈی جی نادرا نے اورنگی ٹاؤن سینٹر کے ٹائمنگ رات دس بجے تک بڑھانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔