کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور سے ملاقات کی۔سرفراز احمد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر آصف غفور سے ملاقات کی تصویر جاری کی اور انکا شکریہ ادا کیا۔
سرفراز احمد نے اپنے اس ٹوئٹ میں سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو ٹیگ بھی کیا ۔سرفراز احمد پی ایس ایل کے سیزن 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کریں گے۔
