Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
خنجر حملہ کیس:‌ متاثرہ لڑکی بااثر ملزم کے ساتھ بیٹھنے پر مجبور | زرائع نیوز

خنجر حملہ کیس:‌ متاثرہ لڑکی بااثر ملزم کے ساتھ بیٹھنے پر مجبور

لاہور میں خنجرسے حملہ کرنے والا کلاس فیلو اور اس کے وار سے زخمی ہونے والی قانون کی طالبہ خدیجہ ایک چھت کے نیچے امتحان دیں گے۔

خدیجہ صدیقی قانون کی ایک طالبہ ہے۔ ساتھی طالب علم شاہ حسین سے اس کی ملاقات ہوئی اور پھر کچھ بات چیت ہوئی۔ شاہ حسین کے رویے میں جارحانہ عناصر دیکھ کر خدیجہ نے اس سے گریز مناسب سمجھا۔ مگر شاہ حسین نے اسے انا کا مسئلہ بنا لیا۔

ایک روز خدیجہ اپنی چھوٹی بہن کو اسکول سے لے کر آ رہی تھی کہ شاہ حسین سامنے آیا اور خدیجہ پر چھری سے23 وار کیے۔ اس دوران ایک راہ گیر نے واقعے کی وڈیو بھی بنالی۔

معاملہ عدالت میں گیا تو وڈیو بھی عدالت میں پیش کی گئی۔ ملزم سامنے تھا، مگر ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔اب مظلوم خدیجہ اور ظالم کلاس فیلو دونوں ایک ہی چھت کے نیچے قانون کا پرچہ دیں گے۔

خدیجہ نے بتایا ہے کہ ملزم وکیلوں کے ایک بااثر خاندان سے تعلق رکھتا ہے اس لیے آزاد ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ