Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کا غیر معمولی رش جاری | زرائع نیوز

پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کا غیر معمولی رش جاری

کراچی : نئے پاسپورٹ بنانے کی فیسوں میں اضافے کی تردید کے باوجود ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کا غیر معمولی رش جاری ہے، صورتحال پر قابو پانے کیلئے چھٹی کے روز ہفتہ 11 فروری سے ملک بھر میں مخصوص ریجنل پاسپورٹ دفاتر کھولنے کا حکم دیا گیا ہے۔

پاکستانی پاسپورٹ بنانے کی فیسوں میں اضافے کی افواہ کی اطلاع سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد سے پاسپورٹ دفاتر میں غیر معمولی رش ہے۔

ڈائریکٹر امیگریشن اینڈ پاسپورٹ سندھ خالد میمن کے مطابق چونکہ ہفتے کو نیشنل بینک کی برانچز بند ہونگی شہری بینک میں فیس جمع نہیں کرا سکیں گے اس لیے جن شہریوں نے پاسپورٹ بنانے کی اپنی فیس آن لائن یا پہلے سے بینک میں جمع کروا دی ہے وہ اس سہولت سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایسے شہری 11 فروری بروز ہفتہ کو صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک پاسپورٹ کے حصول کیلئے رجوع کرسکتے ہیں۔

ڈائریکٹر امیگریشن اینڈ پاسپورٹ سندھ خالد میمن کے مطابق کراچی حیدرآباد، لاڑکانہ، سانگھڑ، ٹنڈو اللّٰہ یار، میرپور خاص، خیرپور، قمبر شہداد کوٹ، سکھر، نوابشاہ، دادو، گھوٹکی اور مٹیاری سمیت سندھ کے تمام 13 پاسپورٹ دفاتر کل کھلے رہیں۔11 فروری کو سینٹرل پنجاب زون، خیبر پختونخوا زون، نارتھ پنجاب، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان زون، سندھ زون، بلوچستان زون، ساؤتھ پنجاب زون اور ہیڈ کوارٹر زون کے مخصوص ریجنل پاسپورٹ دفاتر بھی کھلے رہیں گے