Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ادکارہ مریم نفیس کے شوہر کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا | زرائع نیوز

ادکارہ مریم نفیس کے شوہر کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا

کراچی : پاکستانی اداکارہ مریم نفیس کے شوہر امان احمد کو گن پوائنٹ پر ڈاکوؤں نے لوٹ لیا جس کے بعد اداکارہ نے سوشل میڈیا پر غم و غصے کا اظہار کیا۔ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری اسٹوری میں مریم نے واقعے کی تفصیلات لکھیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک اذیت ناک رات گزر جانے کے بعد میں اس بات کو مزید اپنے اندر نہیں رکھ سکتی۔ میرے شوہر کو گزشتہ شام شوٹ سے واپس آتے ہوئے لوٹ لیا گیا۔

مریم نے اسٹوری میں لکھا کہ یہاں فکرمند ہونے کی وجہ چھینی گئی اشیا نہیں بلکہ صدمہ ہے جس سے ہمیں گزرنا پڑا۔ یہ سوچ کہ کسی نے امان کے سر پر بندوق رکھی۔ یہ اس سمیت ہم سب کے لیے ایک صدمے جیسی ہے۔ انہوں نے لکھا ۔ یہ شہر کتوں کے پاس جاچکا ہے۔ لوگ ہر طرف اور ہر جگہ لٹ رہے ہیں۔ لوگوں کو ہولناک ٹریفک جام میں لوٹا جارہا ہے اور کوئی بھی اس کی دیکھ بھال نہیں کررہا۔ یہ سب بہت عام ہوچکا ہے۔

مریم نے لکھا تمام اسٹیک ہولڈرز کو شہر برباد کرنے پر مبارک ہو۔ ساتھ ہی اداکارہ نے شوہر کی خیریت بتائی اور لکھا کہ الحمدللہ وہ خیریت سے ہیں۔