کراچی ،لاہور :صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عرفان اقبال شیخ نے وفاقی حکومت کی طرف سے 170 روپے کے نئے ٹیکس لگانے کا اعلان مسترد کر دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ کاروباری برادری جن مشکل حالات میں کام کر رہی ہے۔ وہ کسی قسم کا مزید بوجھ برداشت نہیں کریں گے۔ وہ گزشتہ روز لاہور اکنامک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے ڈسکشن پروگرام میں اظہار خیال کررہے تھے۔
اس موقع پر ریجنل چیئرمین ایف پی سی سی آئی پنجاب ندیم قریشی، میاں ابوذر شاد، خواجہ شاہ اکرم اور صدر لیجا سدھیر چودھری بھی موجود تھے۔ عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ کاروباری طبقہ کسی بھی قسم کے منی بجٹ کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں۔سولر پینلز کی درآمد سو فی صد ڈیوٹی کی جائے۔ تاکہ مہنگے درآمدی فرنس ائل کا بل کم ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک سے درآمد ہونے والی اشیاء کے 50 فی صد کنٹینرز ابھی تک پورٹ پر کھڑے ہیں۔ہمیں ملک کو صنعت کاری کی طرف لے جانا ہوگا۔ خطے میں سب سے مہنگی بجلی پاکستانی کاروباری افراد کو 20 سینٹ فی یونٹ مل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں مسلسل تین سال تک تجارت 20 ارب ڈآلر سرپلس رکھنا ہوگی۔ چین میں شرح سود دوعشاریہ ایک، بھارت میں چھ عشاریہ تین، بنگلہ دیش میں پانچ عشاریہ آٹھ جبکہ پاکستان بیس فی صد ہے۔
