Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
فیض احمد فیض کا112واں یوم پیدائش آج ! | زرائع نیوز

فیض احمد فیض کا112واں یوم پیدائش آج !

کراچی ، لاہور : اردو ادب کے عظیم شاعر فیض احمد فیض کا112واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا، اس حوالے سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ان کے مداح تقریبات کا اہتمام کریں گے جس میں کیک کاٹے جائیں گے ۔

ان کی شاعری پر مبنی محافل موسیقی کے پروگرام اور دیگر تقریبات منعقد ہوں گی جس سے ملکی و غیر ملکی ادبی شخصیات فیض احمد فیض کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

معروف ترقی پسند شاعر فیض احمد فیض13فروری1911ء کو سیالکوٹ کے ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے وہ ترقی پسند شاعر اور دانشور و صحافی تھے وہ بلاشبہ مرزا غالب اور علامہ اقبال کے بعد سب سے زیادہ پڑھے جانے والے اردو شاعر تھے ۔

فیض کی شاعری کے انگریزی،جرمن،روسی،فرنچ سمیت مختلف زبانوں میں تراجم شائع ہو چکے ہیں ،فیض احمد فیض وہ واحد ایشیائی تھے جنہیں روس کے لینن امن ایوارڈاورنوبل پرائزسے نوازا گیا ۔

انہیں پاکستانی امن ایوارڈ،نگار ایوارڈاور سب سے بڑے سول ایوارڈنشان امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔فیض احمد فیض20نومبر 1984ء کو انتقال کر گئے تھے۔