Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی میں کشتی ڈوبنے سے 3 افراد جاں بحق، 5 لاپتہ | زرائع نیوز

کراچی میں کشتی ڈوبنے سے 3 افراد جاں بحق، 5 لاپتہ

 کراچی: منوڑا کے قریب سمندر میں کشتی ڈوبنے سے 3 افراد جاں بحق جب کہ متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے جزیرے منوڑا کے قریب کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے 4 افراد کو بچالیا۔

ریسکیو عملے کا کہنا ہے کہ 3 افراد کی لاشیں سمندر سے نکال لی گئی ہیں جب کہ دیگر لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی ہاکس بے کے قریب 4 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔