Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پی ٹی آئی کی خواہش پر الیکشن نہیں ہو سکتے ،شرجیل میمن | زرائع نیوز

پی ٹی آئی کی خواہش پر الیکشن نہیں ہو سکتے ،شرجیل میمن

کراچی : وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے اسد عمر اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی خواہش پر الیکشن نہیں ہو سکتے ،الیکشن آئین اور قانون کے مطابق ہونے چاہئیں ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اس کے حواریوں نے اپنے دور میں آئین کو کئی بار بلڈوز کیا ۔ ان کو آئین و قانون کے بارے میں ککھ پتہ نہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے آئین کے تحفظ کی مہم چلانے کی بات کرنا مضحکہ خیز ہے ، یہ لوگ پہلے جیل بھرو تحریک کا تو آغاز کریں ، ہر روز نئے چٹکلے چھوڑ دیتے ہیں ۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان عدالتوں میں پیش ہونے کو تیار نہیں، ڈر سے مرحم پٹیاں باندھ کر زمان پارک کے بل میں چھپے ہوئے ہیں ، یہ لوگ جیل بھرو تحریک کیا چلائیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اپنی نام نہاد مقبولیت کے بار تلے دب چکی ہے، عمران خان اور ان کے حواریوں کے اداروں کو بلیک میل کرنے کے تمام حربے ناکام ہوچکے ہیں ۔

شرجیل میمن کا کہناتھاکہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کو دباؤ میں لانا چاہتی ہے تاکہ انہیں من پسند فیصلے مل سکیں، صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلانے کی سازشیں کر رہی ہے ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ نااہل ٹولے کی چار سالہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ آج ملک کی معیشت شدید دباؤ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی نے سیاست، آئین وقانون کو بھی کھیل سمجھا ہواہے اور اپنے کھیل میں وہ ہر روز عجیب و غریب باتیں کرتے ہیں۔