Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پنجاب اسمبلی:الیکشن کمیشن کے ساتھ اجلاس بے نتیجہ،گورنر کاہائیکورٹ جانے کافیصلہ | زرائع نیوز

پنجاب اسمبلی:الیکشن کمیشن کے ساتھ اجلاس بے نتیجہ،گورنر کاہائیکورٹ جانے کافیصلہ

لاہور ،اسلام آباد،پشاور : گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن کے درمیان انتخابات کیلئے تاریخ پر اتفاق نہ ہوسکا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں کچھ امور اور گورنر کے مشاورتی کردار کے کچھ پہلو وضاحت اور تشریح طلب ہیں جس کے لیے قانونی اور آئینی ماہرین سے مشاورت کے بعد عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے گورنر ہائوس میں ہونے والے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا،اعلامیہ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن وفد نے گورنر پنجاب سے مشاورت کی،گور نر پنجاب نے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں کی، اس لئے الیکشن کی تاریخ دینے کا مجاز نہیں،کوئی ماورائے قانون اور آئین اقدام نہیں اٹھانا چاہتا۔

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ تشریح طلب ہے ، قانونی راستہ اختیار کررہے ہیں،الیکشن کمیشن اعلامیہ کے مطابق گورنر پنجاب کی جانب سے انتخابات کی تاریخ نہیں دی گئی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دے چکے ہیں،آئی جی اور چیف سیکرٹری کی جانب سے دوبارہ بریفنگ کی ضرورت ہے۔اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان ، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان ،بیرسٹر نبیل اعوان ،عمر سعید ،ظفر اقبال ،محمد ارشد خان ،سید ندیم حیدر ،محمد ناصر خان ،عبدالحمید ،ہدا علی گوہر اور آئی جی پنجاب موجود تھے ۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے جنرل الیکشن صوبائی اسمبلی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس آج دوپہر 12 بجے اسلام آباد میں طلب کر لیا۔

سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عام انتخابات کے بارے میں دائر پٹیشن کی جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر شعیب شاہین نے درخواست دائر کی ۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ دونوں صوبوں میں آئین کے مطابق 90 دنوں میں الیکشن ہونا ہے،اسمبلیوں کی تحلیل کے باوجود الیکشن کی تاریخ نہیں دی جارہی،الیکشن کی تاریخ نہ دیکر آئینی مینڈیٹ کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کی تاریخ سے متعلق درخواست پر آ ج سماعت کی جائے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے بروقت انتخابات کے معاملے پر پی ٹی آئی کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن اور گورنر سے تحریری جواب طلب کرلیا، اعظم سواتی، اسد قیصر، شبلی فراز اور شاہ فرمان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ گورنر نے جواب جمع نہیں کیا،گورنر ہمیں بتا دیں کہ کیوں ابھی تک تاریخ نہیں دی، ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق گورنر کے پاس تاریخ دینےکا ابھی وقت ہے۔

عدالت نےکہا کہ اس پر بعد میں بات ہوگی، پہلے تحریری جواب دیں کہ خط کے جواب میں گورنر نے تاریخ نہیں دی، الیکشن کمیشن کو اگر تاریخ نہیں ملی تو کیا لائحہ عمل ہوگا،عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن کو بھی تحریری جواب جمع کرانےکی ہدایت کردی۔

دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ عدالت میں پیش کیا ،عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔