کراچی : دنیا بھرمیں ہر سال محبت کے اظہار کیلئے 14 فروری کو یومِ محبت جسے ویلنٹائن ڈے بھی کہا جاتا ہے، منایا جاتا ہے، اس کے فوراً بعد اینٹی ویلنٹائن ویک شروع ہوتا ہے جو اس دن کے بالکل برعکس ہے۔
ویلنٹائن ڈے کے بعد 15 فروری سے شروع ہونیوالے اینٹی ویلنٹائن ویک میں تھپڑ کے دن سے لے کر تعلق ختم ہونے تک تمام دن شامل ہیں، جس کا اختتام 21 فروری کو ہوتا ہے۔
اینٹی ویلنٹائن ویک کا آغاز تھپڑ کے دن سے ہوتا ہے، جو ہر سال 15 فروری کو منایا جاتا ہے، یہ دن ان تمام دل شکستہ لوگوں کو موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ تکلیف دینے والوں اور چھوڑ کر جانے والوں کیلئے تمام جذبات کو بھلا کر زندگی میں آگے بڑھیں۔
