Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اسحاق ڈار کے مستعفی ہونے کی خبریں گردش کرنے لگیں | زرائع نیوز

اسحاق ڈار کے مستعفی ہونے کی خبریں گردش کرنے لگیں

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مستعفی ہونے کی خبریں گردش میں ہیں۔گذشتہ روز وفاقی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 22 روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے 20 پیسے کا اضافہ کیا گیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 20 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔

اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے ہو گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 280 روپے کا ہو گیا۔وزیر خزانہ نے گذشتہ روز منی بجٹ بھی پیش کیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔