Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
انتظامیہ اور ڈیری فارمرز مالکان کی ملی بھگت، کراچی میں دودھ مزید 20روپے مہنگا | زرائع نیوز

انتظامیہ اور ڈیری فارمرز مالکان کی ملی بھگت، کراچی میں دودھ مزید 20روپے مہنگا

کراچی: انتظامیہ اور ڈیری فارمرز مالکان کی مبینہ ملی بھگت کے سے شہر قائد میں دودھ کی فی کلو قیمت غیر قانونی طور پر 20 روپےکلو بڑھا دی گئی۔

صارفین کا کہنا ہے کہ دودھ کی قیمت میں دسمبر کے بعد دو ماہ میں 40 روپے فی کلو کا اضافہ کیا جا چکا ہے، دسمبر میں 180 روپے فی کلو کے سرکاری ریٹ کے برعکس قیمت 190 روپےکلو رہی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی دودھ کی قیمت میں غیر قانونی اضافے پر نوٹس لینے میں ناکام ہیں۔

چند روز قبل ہی کراچی میں ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں اضافہ کیا تھا۔