Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی:‌پولیس سرپرستی میں منشیات کے اڈے قائم، کاروبار عروج پر | زرائع نیوز

کراچی:‌پولیس سرپرستی میں منشیات کے اڈے قائم، کاروبار عروج پر

کراچی: کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس کی سرپرستی میں منشیات کے اڈے چلنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ویسٹ اورنگی ٹاؤن میں پولیس کی سرپرستی میں منشیات کے اڈے قائم ہونے سے شہری عاجز آگئے۔ نو عمر نوجوان منشیات کے اڈوں پر جانے لگے، منشیات کے اڈوں کے مالکان پولیس سرپرستی میں دیدہ دلیری سے منشیات کے اڈے چلارہے ہیں۔

تنگ گلیوں میں قائم ان منشیات کی وجہ سے خواتین گھروں میں محصور ہوگئیں، نشے میں دھت لوگوں کی خواتین سے بدتمیزی عام ہوگئی علاقہ مکینوں کی جانب سے بار بار درخواست دینے کے باوجاود بھی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی ہے۔

علاقہ مکینوں نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع ویسٹ میں قائم ان منشیات کے اڈوں کا فوری خاتمہ کیا جائے بصورت دیگر تھانے کا گھیراؤ کیا جائے گا۔