Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ملک کے ڈیفالٹ نہیں کر رہا, اسحاق ڈار اپنے بیان پر ڈٹ گئے | زرائع نیوز

ملک کے ڈیفالٹ نہیں کر رہا, اسحاق ڈار اپنے بیان پر ڈٹ گئے

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک بار پھر واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی امکان نہیں،ہم روز سنتے ہیں پاکستان ڈیفالٹ ہو جائے گا،کیسے ہو جائے گا؟سنگین مسائل ہیں لیکن ہم نے پاکستان کو بھنور سے نکالنا ہے اور پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے،ہماری اپنی کمزوریوں اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک نیچے جاتا ہے۔

اسحاق ڈار نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ تین ماہ سے ایک بات روز سنتے ہیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے گا یہ ماضی کا پاکستان نہیں،کیوں ڈیفالٹ کرجائے گا،لوگ اس طرح کی باتوں پر توجہ نہ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش سنگین مسائل سے نکالنے کے لیے ہمیں کام کرنا ہوگا،ثابت کرتا ہوں کہ ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا،لوگوں کو اس ڈر سے نکالنا ہو گا ہم ہوں یا نہ ہوں ملک آگے بڑھے گا۔