Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
آج یوم یکجہتی ترکیہ وشام ،یوم استغفار منا نے کی اپیل | زرائع نیوز

آج یوم یکجہتی ترکیہ وشام ،یوم استغفار منا نے کی اپیل

اسلام آباد : وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے اپیل کی ہے کہ آج جمعۃ المبارک کو ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کے ساتھ یوم یکجہتی، یوم دعا اور پوری دنیا کے مسلمان یوم استغفار کے طور پر منائیں،پوری قوم بڑھ چڑھ کر اپنے مسلمان بھائیوں کی امداد کیلئے ہر قسم کی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر مدد کرے۔

گزشتہ روز وزارت مذہبی میں وڈیو لنک پر علماء اور مشائخ کے اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگو میں وزیر مذہبی امور نے کہا کہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان ہمارے مسلمان بھائی ہیں، ان کی امداد خالصتاً انسانی مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے عوام اور حکومت پاکستان سے دنیا میں سب سے زیادہ محبت کرتے ہیں۔ اجلاس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے علماء نے شرکت کی، اجلاس کے شرکاء نے جمعتہ المبارک کو یوم یکجہتی ترکیہ و شام اور یوم توبہ و استغفار کے طور پر منانے کی تجویز دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس موقع پر پوری قوم سے اپنے مسلمان بھائیوں کیلئے امداد کی اپیل بھی کی ہے، مسلمان پر جب امتحان آتا ہے تو پھر خود پر دوسروں کو ترجیح دیتا ہے، مجھے توقع ہے کہ انشاء اللہ ہر پاکستانی اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرے گا۔

وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت نے ملک بھر کے علماء و خطباء سے یہ اپیل کی کہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام مل بیٹھ کر ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے تجاویز مرتب کریں۔