Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
آڈیو لیکس : پرویز الٰہی اور ان کے وکیل کے خلاف تحقیقات شروع | زرائع نیوز

آڈیو لیکس : پرویز الٰہی اور ان کے وکیل کے خلاف تحقیقات شروع

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ نے ایف آئی اے کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری کی آڈیولیک کی تحقیقات کی باقاعدہ اجازت دیدی جس کے بعد ایف آئی اے نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی اور ان کے وکیل کے خلاف تحقیقات شروع کردی۔

ایف آئی اے نے پرویزالہی کی لیک آڈیوزکی تحقیقات شروع کردیں۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پہلے مرحلے میں سامنے آنے والی آڈیوز کے فارنسک کا فیصلہ کیا ہے، پرویزالہی کی آڈیوز کو فرانزک کیلئے لاہور لیب بھجوایا جائے گا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق آڈیوز کی فرانزک رپورٹ کے بعد تحقیقات اگلے مرحلے میں داخل ہوں گی، فارنسک رپورٹ وزرت داخلہ کو فراہم کی جائے گی۔

آڈیوز اصل ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔