کراچی: شہر میں جمعہ کو مختلف حادثات میں 3 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
کورنگی انڈسٹریل ایریا کراسنگ ندی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 35 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا،متوفی کی شناخت نہ ہوسکی، کیماڑی نیٹی جیٹی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 44 سالہ منصف خان جاں بحق ہوگیا۔
پی آئی ڈی سی پل پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 24 سالہ مدثر جاں بحق جبکہ 24 سالہ ابرار زخمی ہوا،متوفی ہجرت کالونی کا رہائشی تھا، قوانین پر عملدرآمد کروانے میں ٹریفک پولیس کی ناکامی کے باعث حادثات میں قیمتی جانوں کا ضیاع معمول بن چکا۔
