لاہور: معروف اداکار فواد خان کی نئی فلم ’’منی بیک گارنٹی‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا جس کی تقریب کیو سینما میں منعقد کی گئی فلم کی کاسٹ سمیت شوبز شخصیات کی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
فواد خان فلم منی بیک گارنٹی میں وسیم اکرم کے منیجر بنے ہیں۔ فلم میں وسیم اکرم کا بھنگڑا بھی فلم بینوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے .
پروڈیوسر شایان خان اور فیصل قریشی کی فلم میں عائشہ عمر، جاوید شیخ،، جان ریمبو، حنا دل پذیر، میکال ذوالفقار جلوہ افروز ہوں گے۔
