Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس، سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا | زرائع نیوز

آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس، سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا

کراچی: کراچی میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پولیس آفس میں ہونے والے حملے کی تفتیش کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔اعلیٰ سطح کے اجلاس میں صوبے بھر کی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، آئی جی سندھ نے کہا کہ کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملہ انتہائی لرزہ خیز واقعہ تھا۔ حملے کی تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، واقعے کی تفتیش کےلیے ہائی پاورڈ کمیٹی بنادی ہے۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس لائنز اور ان میں موجود مساجد کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے۔ اس کے علاوہ اہم سرکاری دفاتر، عمارتوں، ٹریننگ سینٹرز، اسٹیبلشمنٹ اور دیگر کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے جبکہ سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کو ریڈ الرٹ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہیدوں کے ورثاء کا خیال رکھا جائے اور تمام زخمیوں کو بھرپور طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔