لاہور : پاکستان سپر لیگ 8 کے میچز کے معاملے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو مکمل تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم سے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے رابطہ کیا ہے، انہوں نے ملاقات میں سیکیورٹی کی مد میں پیسے نہ دینے کے حوالے سے بتایا ہے۔
نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل قومی ایونٹ ہے اس کا انعقاد قومی اداروں کی ذمے داری ہے، پیسوں کے مطالبے سے دستبردار نہ ہوئے تو میچز کراچی میں کرانے پر مجبور ہوں گے۔نجم سیٹھی نے وزیرِ اعظم کو سیکیورٹی اخراجات کے معاملے پر تفصیلی آگاہ کیا۔
