Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
این اے193 ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی پھرکامیاب | زرائع نیوز

این اے193 ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی پھرکامیاب

ملتان ،راجن پور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 راجن پورکے ضمنی ا لیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوارمحسن لغاری نے واضح برتری حاصل کرلی۔ 237میں سے 207پولنگ اسٹیشنزکے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محمد محسن لغاری 78626ووٹ لےکرپہلےنمبرپر رہے۔

مسلم لیگ ن کے عمار احمد خان لغاری 46395ووٹ لےکر دوسرے اور پیپلز پارٹی کے اختر حسن خان گورچانی 16587 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

تحریک لبیک کے محمد محمود اور سات آزاد امیدوار بھی قسمت آزما ئی کیلئے میدان میں اترے تھے۔گورنمنٹ سکول مستوئی والا پولنگ اسٹیشن پر کارکن آمنے سامنے آگئے، لاٹھیوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا، متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے حالات پر قابو پا لیا، پولنگ سٹیشن نمبر 103 محمد پور ہائی سکول میں بھی کارکن لڑ پڑے۔دونوں پارٹیوں کے ورکروں نے لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا ۔