Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
انتخابات از خود نوٹس: 4 ججز کی معذرت, 9 رکنی بینچ ٹوٹ گیا | زرائع نیوز

انتخابات از خود نوٹس: 4 ججز کی معذرت, 9 رکنی بینچ ٹوٹ گیا

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان میں پنجاب اور خیبر پختون خوا میں انتخابات سے متعلق از خود نوٹس پر سماعت کرنے والا 9 رکنی بینچ ٹوٹ گیا۔سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ کورٹ روم نمبر ون میں پہنچ گیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس یحییٰ نے کیس سننے سے معذرت کر لی۔چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں اب 5 رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے جس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس منیب اختر اور جسٹس محمد علی مظہر بھی شامل ہیں۔