کراچی : ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی میں عوامی طاقت دکھانے کا اعلان کر دیا جس کے لئے باضابط طو رپر ڈپٹی کمشنر سے اجازت طلب کرلی گئی ہے۔
رکن رابطہ کمیٹی جاوید حنیف نے اپنی درخواست میں ایم کیوایم نے 12 مارچ کو مزار قائد متصل باغ جناح میں جلسہ کر نے کی اجازت طلب کی ہے ۔
رکن سندھ اسمبلی اور رابط کمیٹی کےممبر جاوید حنیف نے ڈپٹی کمشنرضلع شرقی کو ایک لیٹرارسال کیا گیا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان 12 مارچ کو باغ جناح گراونڈ میں جلسے کا انعقاد کریں گی اس سلسلے میں سیکورٹی اوراور ضروری انتظامات کی گزارش کی جا تی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کی جانب سے 12 مارچ کو مزار قائد پر پاوور شو کیا جائیں گا جلسے میں ایم کیوایم کی جانب سے اہم اعلانات متوقع ہے۔
