Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
سیاحت کا فروغ، علی ظفر کا معیشت کی بہتری کیلئے مشورہ | زرائع نیوز

سیاحت کا فروغ، علی ظفر کا معیشت کی بہتری کیلئے مشورہ

لاہور: معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کو ایک اہم مشورہ دے دیا۔

علی ظفر نے ٹوئٹر پر پاکستان کی معیشت کی بہتری کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’’پاکستان کو سیاحت کی شعبے پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ صرف اسی ایک شعبے سے ہی ملک کے لیے کافی آمدنی حاصل ہو سکتی ہے۔

اْنہوں نے لکھا کہ’ہمارے ملک کے شمالی علاقے بہت حیرت انگیز ہیں۔

اْنہوں نے مزید لکھا کہ شمالی علاقوں کے علاوہ گوادر پر دبئی کی طرح بیلٹ تیار کریں کیونکہ اگر متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب یہ کام کر سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں کر سکتے؟۔

علی ظفر کے اس ٹویٹ پر صارفین ملے جلے تبصرے کر رہےہیں ۔