لاہور: لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے گزشتہ روز پشاور زلمی کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنی ٹیم کو کامیابی دلا دی بلکہ وہ اپنی فرنچائز سے بھی کئی ایک انعام لینے میں کامیاب ہو گئے۔
فخر زمان کو شاندار پرفارمنس پر قلندرز سٹی میں پلاٹ کا تحفہ دیا گیا۔
ٹیم ترجمان کے مطابق سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا نے ٹیم فنکشن میں فخر زمان کو پلاٹ اور آئی فون کا تحفہ بھی دیا ۔
اوپنر فخر زمان نے پشاور کے خلاف 45 گیندوں پر 96 رنز کی شاندار اننگ کھیلی تھی ۔
