واشنگٹن : امریکہ کے محکمہ دفاع نے انکشاف کیا ہے کہ ایف 16سے ملتے جلتے ایک لڑاکا طیارے کو 12پروازوں کے دوران اے آئی ٹیکنالوجی نے17گھنٹوں تک کنٹرول کیا۔
دسمبر 2022میں ریاست کیلیفورنیا کی ایڈورڈ ائیر بیس میں موجود ایک تجرباتی طیارے ایکس 62 اے وسٹا کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔
4 مختلف اے آئی الگورتھمز نے الگ الگ پروازوں میں اس طیارے کا کنٹرول سنبھالا تھا۔ البتہ کسی ممکنہ حادثے کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے طیارے میں پائلٹ موجود تھا۔ مگر اسے طیارے کا کنٹرول سنبھالنے کی ضرورت نہیں پڑی۔
