Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے سے زائد اضافے کا امکان | زرائع نیوز

پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے سے زائد اضافے کا امکان

اسلام آباد : آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے معاملے کیلیے اوگرا نے وزارت خزانہ کو سمری ارسال کردی۔

اوگرا نے حکومت کو دو سمریاں یا تجاویز ارسال کی کیں، جس میں سے ایک میں آئی ایم ایف کی شرائط پر جی ایس ٹی اور پیٹرولیم لیوی بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا گ پیٹرول اور ڈیزل پر دو سے 5 فیصد فی لیٹر جی ایس ٹی عائد کرنے جبکہ ڈیزل پر 5 سے 10 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔

اس کے علاوہ جی ایس ٹی دو سے پانچ فیصد عائد کرنے کی تجویز دی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 5روپے چوالیس پیسے سے 13 روپے 60 پیسے تک بڑھ جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے ڈیزل کی قیمت میں 10 سے15 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی جبکہ دیگر پیٹرولیم مصنوعات قیمتیں برقرار رکھنے کی بھی تجویز دی ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ گزشتہ 15 دنوں میں عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت 74 ڈالر فی بیرل تک رہی ، تجویز عالمی منڈیوں کے تناسب سے ٹیکس عائد کر کہ بھی قیمتیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت سے کریں گے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان آج اور اطلاق آج رات بارہ بجے تک ہونے کا امکان ہے۔