Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کیماڑی پراسرار ہلاکتوں سے متعلق پولیس رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع, سماعت ملتوی | زرائع نیوز

کیماڑی پراسرار ہلاکتوں سے متعلق پولیس رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع, سماعت ملتوی

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کیماڑی کے علی محمد گوٹھ میں پراسرار ہلاکتوں سے متعلق پولیس رپورٹ جمع ہونے کے بعد سماعت ملتوی کردی۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو کیماڑی کے علی محمد گوٹھ میں پراسرار ہلاکتوں سے متعلق سماعت ہوئی۔ محکمہ ہیلتھ کے افسران، پولیس حکام اور دیگر پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ایڈوکیٹ جنرل کہاں ہیں؟ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل شہر یار مہر نے بتایا کہ ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد میں ہیں، ہم رپورٹ پیش کررہے ہیں۔ پولیس نے تفتیش میں پیش رفت سے عدالت کو آگاہ کیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ قبر کشائی کے بعد ایک میت کا پوسٹ مارٹم کر دیا گیا ہے۔ فیکٹریز کو ڈی سیل کرنے کے بعد سیمپل لے لئے گئے ہیں۔ پوسٹ مارٹم اور سیپا سے رپورٹس کا انتظار ہے۔ دونوں رپورٹس ملنے کے بعد حتمی چالان پیش کر دیا جائے گا۔ عدالت نے سماعت 29 مارچ تک ملتوی کردی۔