کراچی : معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی غیراخلافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس پر انہوں نے ردعمل دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ صندل خٹک اور عائشہ ناز نے ان کی فحش ویڈیوز لیک کیں۔
فحش ویڈیو اسکینڈل کے بعد ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی سہیلیوں صندل خٹک اور عائشہ ناز نے ان کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک کی ہیں اور مبینہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
حریم شاہ اس سے پہلے بھی اپنے متعدد تنازعات کی وجہ سے خبروں میں ان رہی ہیں تاہم اس بار وہ آن لائن گردش کرنے والی کچھ فحش ویڈیوز کی وجہ سے ویڈیو لیک کا نشانہ بن رہی ہیں۔
