بلوچستان ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری دو ہفتے کیلیے منسوخ کردیے۔
پی ٹی آئی کے صوبائی صدر کی جانب سے بلوچستان ہائیکورٹ میں مجسٹریٹ کے جاری کردہ ناقابل ضمانت وارنٹ کو چیلنج کیا گیا تھا، ساڑھے گیارہ بجے دائر ہونے والی درخواست پر عدالت نے ایک گھنٹے میں فیصلہ سنایا اور وارنٹ منسوخ کردیے۔
ادھر بلوچستان پولیس بھی عمران خان کو گرفتار کرنے زمان پارک پہنچی جس کیلیے انہوں نے پنجاب پولیس سے بھی مدد طلب کی۔
سی سی پی او لاہور نے گرفتاری میں معاونت کیلیے اینٹی رائٹ فورس سمیت 1300 اہلکاروں کو زمان پارک طلب کرلیا۔
