راولپنڈی: پی ایس ایل میں ریلی روسو کے لاٹھی چارج سے ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو4وکٹوں سے شکست دے دی ۔
زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 242 رنز بنائے ۔
کپتان بابر اعظم 73 اور صائم ایوب 58 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ عباس آفریدی نے 4 انور علی اور اسامہ میر نے 1،1وکٹ حاصل کی ۔
جواب میں اوپنرز کے جلد آئوٹ ہونے پر ون ڈائون آنیوالے ریلی روسو نے پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری سکور کرتے ہوئے 121رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور سلطانز نے ہدف6وکٹوں پر آخری اوور میں حاصل کر لیا ۔
روسو نے 41 گیندوں پر تیز ترین 100 رنز بنانے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑا ۔
وہ 121رنز بنا کر مرد میدان قرار پائے ۔ کیرن پولارڈ نے 52 رنز کی اننگز کھیلی ۔ زلمی کے عمرزئی نے 2 مجیب ، صائم،ارشد نے ایک ایک وکٹ لی ۔
