Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ٹکر کا مقابلہ :262 کے جواب میں 253رنز، سلطانز فاتح ،گلیڈی ایٹرز باہر ! | زرائع نیوز

ٹکر کا مقابلہ :262 کے جواب میں 253رنز، سلطانز فاتح ،گلیڈی ایٹرز باہر !

راولپنڈی : ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو9رنز سے ہرا کر اسکا پلے آف مرحلے میں پہنچنے کا خواب چکنا چور کر دیا ۔ اس طرح لیگ کی پلے آف مرحلے کی لائن اپ مکمل ہوگئی ۔

راولپنڈی میں گزشتہ روز گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور سلطانز کے اوپنر عثمان خان کی ریکارڈ ساز سنچری کی بدولت ملتان نے 3 وکٹوں پر 262 رنز بنائے ۔ ع

ثمان خان نے 36 گیندوں پر پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری سکور کرتے ہوئے 43 گیندوں پر 120 رنز بنائے ۔ محمد رضوان نے 55 اور ٹم ڈیوڈ 43 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔

قیس احمد نے 2 وکٹیں لیں۔ جواب میں کوئٹہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں8وکٹوں پر253رنز بنا سکی ۔ عمیر یوسف نے 67 جبکہ افتخار احمد نے53 رنز کی اننگز کھیلی۔

سلطانز کے عباس آفریدی نے ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ احسان اللہ نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔

اس طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلے آف سے باہر ہوگئی جبکہ 4 پوائنٹس والی کراچی کنگز کی ٹیم اپنا آخری میچ جیت کر بھی پلے آف مرحلہ نہیں کھیل سکے گی ۔

پلے آف مرحلے میں قلندرز، سلطانز ، یونائیٹڈ اور زلمی کی ٹیموں نے کوالیفائی کیا ہے ۔