کراچی سے تعلق رکھنے والے پختون عمائدین اور معززین نے ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کا اعلان کیا۔
یہ پیشرفت ہفتے کو اُس وقت سامنے آئی جب این اے 242 اور پی ایس 126 سہراب گوٹھ اسکیم 33 سے پختون عمائدین کے وفد نے براق پمپ کے مالک اقبال محسود کی سربراہی میں سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال سے ملاقات کی۔
ملاقات میں این اے 242 کی مختلف سیاسی جماعتوں کے صدور،عہدیداران، کارکنان اور علاقہ معززین نے ایم کیو ایم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
پختون وفد میں وفد میں اقبال محسود، حاجی ملا باران کاکڑ، ضیاء خان،مسلم لیگ ن 126 کے سابق صدر بخت منیر خان یوسفزئی، جماعت اسلامی کے ملک حیدر خان سلطان خیل، خان بادشاہ، نیاز محمد جہان آباد ، غین اللہ محسود،احسن آباد ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر سید صفات،محمد آصف شامل تھے۔
