Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بچے قدرت کا انمول تحفہ ، جن کے بغیر دنیا نامکمل ہے،کامران ٹیسوری | زرائع نیوز

بچے قدرت کا انمول تحفہ ، جن کے بغیر دنیا نامکمل ہے،کامران ٹیسوری

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ بہت سے بچوں کا بچپن کھلونوں سے نہ کھیلنے کے دکھ اور افسوس میں گذر جاتا ہے، لیکن کچھ بچے یوگی وجاہت کی طرح ہوتے ہیں جو مشکل حالات کا مقابلہ کرکے خود کو اس قابل بنا لیتے ہیں کہ دوسرے بچوں کو یہ خوشی دے سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھلونا فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام بچوں کو کھلونے تقسیم کرنے کی تقریب سے گورنر ہاﺅس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں کھلونا فاﺅنڈیشن کے صدر یوگی وجاہت ، نیشنل کوریئر کے ایڈیٹر انچیف انیل احمد عثمانی اور دیگر بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اس تقریب میں شرکت پر شاداں ہوں کیونکہ یہ بچوں کو کھلونوں کی شکل میں خوشیاں دینے کے لئے منعقد کی گئی ہے، اور بچے قدرت کا وہ انمول تحفہ ہیں جن کے بغیر دنیا نامکمل ہے، جبکہ والدین کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے بچوں کی خواہشات کو زبان سے ادا ہونے سے پہلے پورا کردیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی پہلی خواہش طرح طرح کے کھلونوں سے کھیلنا ہوتا ہے، لیکن سب بچوں کی یہ خواہش پوری نہیں ہوسکتی، کیونکہ والدین کی اکثریت حالات کی ستم ظریفی کے باعث اپنے بچوں کو کھلونے دینے میں ناکام ہوتی ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کھلونا فاﺅنڈیشن کے بانی یوگی وجاہت کا بچوں کو کھلونے دینا ان کی اولین ترجیح میں شامل ہے، اور میں ان کے اس کا ز میں ساتھ دینے پر نیشنل کورئیر کے ایڈیٹر انچیف انیل احمد عثمانی کا بھی مشکور ہوں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ گورنر ہاﺅس کے ملازمین کے بچوں کوکھلونے دینے کے اعلان پر دونوں حضرات کا ممنون ہوں ، اور امید کرتا ہوں کہ یہ سلسلہ وہ ایسے علاقوں میں بھی شروع کریں گے جہاں کے بچے کھلونے خرید نہیں سکتے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلونا فاﺅنڈیشن کے اس نیک مقصد میں میرا بھرپور تعاون ان کے ساتھ رہے گا۔ قبل ازیں کھلونا فاﺅنڈیشن کے صدر یوگی وجاہت نے فاﺅنڈیشن کے اغراض ومقاصد سے گورنر سندھ کو آگاہ کیا۔نیشنل کوریئر کے ایڈیٹر انچیف انیل احمد عثمانی نے کہا کہ شہر کے دیگر علاقوں کے بچوں میں بھی کھلونے تقسیم کئے جائیں گے۔