کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ)اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے سائٹ ٹاؤن فرنٹیئرکالونی سے ڈکیت گروہ کے سرغنہ ملزم یاسراللہ عرف قاری یاسر کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ستمبر 2022میں ماڑی پور روڈ میں ہونے والی 22لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث ہے۔
ملزم کراچی کے مختلف علاقوں سائٹ ٹاؤن،ہاکس بے اور اورنگی ٹاؤن میں منظم ڈکیت گروپ کانیٹ ورک چلا رہا تھا۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 200کے قریب ڈکیتی اور موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رے ہیں۔
گرفتارملزم کو بمعہ موٹرسائیکل اور اسلحہ مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
