بانی ایم کیو ایم لندن میں پارٹی پراپرٹی کا کیس برطانوی عدالت میں ہارگئے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی کو ان کے ماضی کے وفادار اور قرآن پر ساتھ نبھانے کا حلف لینے والوں نے پارٹی قیادت کے بعد اب لندن میں موجود جائیداد سے بھی اپنے پاس واپس لے لی۔
لندن ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق کی جانب سے پراپرٹی کی واپسی کیلیے درخواست دائر کی گئی تھی اور یہ دعوی کیا گیا تھاکہ تقریبا ایک کروڑ پاؤنڈ مالیت کی پراپرٹیز بانی ایم کیو ایم کے قبضے سے چھڑا کر واپس متحدہ کو دی جائیں۔
لندن میں موجود 6 پراپرٹیز میں بانی متحدہ کی رہائش گاہ اور سابقہ انٹرنیشنل سیکرٹریٹ بھی شامل ہیں۔
بانی متحدہ اور دیگر ٹرسٹیز کے خلاف مقدمہ لندن ہائی کورٹ میں دائر کیا تھا۔
ہائی کورٹ آف جسٹس بزنس اینڈ پراپرٹی کورٹ آف انگلینڈ اینڈ ویلز کے جج کلائیو جونز نے فیصلہ سنا دیا۔
