متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین نے لندن ہائیکورٹ کے پراپرٹی کیس کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لندن میں اپنے وکلا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بانی ایم کیو ایم نے یہ اعلان کیا۔ اس موقع پر ماہر قانون دان اور معاونین ان کے ساتھ تھے جنہوں نے عدالتی فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا اور اسے غیر متوقع قرار دیا۔
قانون دان نے کہا کہ ہم اس فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں اسلیے اب سماعت سے قبل درخواست دائر کریں گے کیونکہ ہائیکورٹ سے جاری فیصلے میں ہمیں اپیل کا حق بھی ملا ہے۔
اسی پریس کانفرنس کے دوسرے حصے میں بانی ایم کیو ایم نے کارکنان سے خطاب بھی کیا اور کہا کہ پاکستانی اور انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ میرے خلاف ہیں، مگر میں کسی سے سامنے نہیں جھکوں گا اور جدوجہد جاری رکھوں گا۔
انہوں نے 1987 سے 2016 اور پھر اس کے بعد تک ساتھ کھڑے رہنے والے کارکنان کو سلیوٹ بھی پیش کیا۔
