Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ملائشیئن ایئر لائن میں مسافر کی زبردستی کاک پٹ میں گھسنے کی کوشش | زرائع نیوز

ملائشیئن ایئر لائن میں مسافر کی زبردستی کاک پٹ میں گھسنے کی کوشش

میلبورن سے کالالمپور جانے والی ملائشیئن ایئر لائن کی فلائٹ ایم ایچ 128 کو اس وقت جبراً واپس موڑنا پڑا جو ایک شخص نے زبردستی کاک پٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پرواز کو بحفاظت اتار لیا گیا اور اس واقعے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ایک مسافر کا کہنا ہے کہ جہاز میں سوار ایک شخص ایک غیر معمولی چیز لے کر جا رہا تھا جس کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ خیز مواد نہیں تھا۔

عینی شاہد اینڈریو لیونسلی نے بی بی سی کو بتایا کہ ’وہ نشستوں کے درمیانی کی رساتے کی طرف بھاگا اتنے مںی تین بہادر لوگوں نے اس کے ساتھ لگ بھگ کشتی کر کے اسے قابو کر لیا۔‘

ملائشین ایئر لائن

وکٹوریا پولیس چیف کمشنر گراہم ایشٹن کا کہنا ہے کہ 25 سالہ مشتبہ شخص کو بدھ کے روز ہی میلبورن کے نفسیاتی سنٹر سے آزاد کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’پولیس نے اس واقعے کو پہلے تو ممکنہ دہشت گردی کے طور پر لیا تاہم اب واضح ہوا ہے کہ یہ ذہنی صحت کے مسئلہ ہے۔‘

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ شخص بلیو ٹوتھ سپیکر یا اس سے ملا جلا آلہ لے کر جا رہے تھے۔ ملائشیا کے ڈپٹی ٹرانسپورٹ منسٹر نے بتایا کہ یہ آلہ کو پاور بینک تھا۔