بول نیوز کے مالک شعیب شیخ کی ضمانت منظور
سیشن جج کو رشوت دینے کے کیس میں ملزم شعیب شیخ کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔
عدالت نے شعیب شیخ کی 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
اسپیشل جج سنٹرل اعظم خان نے شعیب شیخ کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت کی تھی۔
اس سے قبلشعیب شیخ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ایف آئی اے کے وکیل نے مزید ریمانڈ کی استدعا کی۔
تاہم جج نے استدعا مسترد کرتے ہوئے شعیب شیخ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
