Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
رینجرز وپو لیس کی مشترکہ کارروائی،اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان گرفتار | زرائع نیوز

رینجرز وپو لیس کی مشترکہ کارروائی،اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ)اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈسے ڈکیتی اور اسٹر یٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث3 ملزمان محمد انور بنگالی، محمد سمیر عرف ریا ض اور عرفان بنگا لی کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 30بور پسٹل اور ایک عدد 9ایم ایم پسٹل بمعہ ایمو نیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔

ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں ماڑی پور روڈ، شنواری ہو ٹل، گُل بائی، آئی سی آئی پُل اور فشری میں شہریوں سے مو با ئل فونز، نقدی اور موٹر سا ئیکل چھیننے کی 60سے زائد وارداتوں میں ملو ث ہیں۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے ڈکیتی، اسٹر یٹ کرائم اور مزاحمت پر متعدد افراد کو گو لیاں مار کر زخمی کر نے کا اعتراف کیا ہے۔

ملزمان اس سے پہلے کئی بار جیل جا چکے ہیں۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گر فتاری کے لیے چھا پے مارے جارہے ہیں۔

گرفتارملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمو نیشنمزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے