Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
رائو انوار ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے حکومت سے رجوع کریں , سپریم کورٹ | زرائع نیوز

رائو انوار ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے حکومت سے رجوع کریں , سپریم کورٹ

کراچی : سپریم کورٹ نے سندھ پولیس کے سابق سینئر پولیس افسر راؤ انوار کو ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی جس پر عدالت نے انہیں وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ ای سی ایل میں نام ڈالنا اور نکالنا وفاقی حکومت کا کام ہے۔اس موقع پر وکیل صفائی نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے راؤ انوار کو مقدمے سے بری کردیا تھا، ان کے خلاف کوئی اور کیس نہیں ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی کابینہ کی کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا، راؤ انوار چاہیں تو کابینہ میں درخواست دے سکتے ہیں۔