Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عمران اور ان کے حامیوں پر تشدد ناقابلِ قبول ہے, امریکی رکن کانگریس | زرائع نیوز

عمران اور ان کے حامیوں پر تشدد ناقابلِ قبول ہے, امریکی رکن کانگریس

واشنگٹن : امریکا میں ڈیموکریٹ کانگریس مین ایرک سوال ویل نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے حامیوں پر تشدد ناقابلِ قبول ہے۔ایرک سوال ویل نے کہا ہے کہ موجودہ پاکستانی حکومت کی سابق وزیراعظم کو گرفتار کرنے اور دھمکیاں دے کر سیاسی اختلاف کو خاموش کرانے کی کوشش ناقابلِ قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام فریقین پر زور دیتا ہوں کہ وہ مزید تشدد سے بچیں، ان باتوں سے ہمارے دیرینہ دوطرفہ تعلقات کو خطرہ ہے۔ایرک سوال ویل نے کہا کہ پاکستان میں تمام فریقین پُرامن سیاسی عمل میں شامل ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات علاقائی استحکام اور سلامتی کے لیے اہم ہیں۔