Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز پر سندھ حکومت، آئی جی کو 12 اپریل تک جواب جمع کرانے کا حکم | زرائع نیوز

بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز پر سندھ حکومت، آئی جی کو 12 اپریل تک جواب جمع کرانے کا حکم

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز پر سندھ حکومت، آئی جی سندھ کو 12 اپریل تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف دائر درخواست پرایڈووکیٹ جنرل، پراسیکیوشن آفس نے جواب کے لیے مہلت طلب کرلی۔

سرکاری وکلا کا کہنا تھا کہ
سندھ حکومت اور آئی جی کی جانب سے جواب جمع کرانا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل مزمل ممتاز ایڈووکیٹ کے مطابق اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مُسلسل اضافہ ہورہا ہے، ڈاکو عوام کو لوٹ مار کے دوران قتل بھی کردیتے ہیں،لوٹ مار کے دوران روزانہ شہریوں کو قتل کیا جاتا ہے، پولیس جرائم کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے,خواتین کے پرس ،موبائل چھیننے کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے،کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی صورتحال قابو سے باہر ہو چکی ہے,پولیس سی پی ایل سی سے بروقت رابطہ نہیں کرتی,مذاحمت پر روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کوقتل کیا جارہا ہے۔

ان کا موقف تھاکہ اداروں کے درمیان باہمی رابطہ نہ ہونے کا فائدہ ملزمان کو ہوتا ہے،موبائل چھیننے کے مقدمات بھی سی ٹی ڈی اور ایس آئی یو کو دیئے جائیں۔

درخواست میں چیف سیکرٹری ،ہوم سیکرٹری سندھ، پولیس حکام ،ایف آئی اےب سمیت دیگر ادارے فریق گیا ہے۔سی پی ایل سی اور ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔