Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
الیکشن کمیشن نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا | زرائع نیوز

الیکشن کمیشن نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

کراچی : الیکشن کمیشن نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔شیڈول کے مطابق سندھ بھر کے بلدیاتی حلقوں کے ضمنی الیکشن18اپریل کو ہوں گے ۔

امیدوار 20سے 22مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے جبکہ 25سے26مارچ تک جانچ پڑتال ہوگی۔

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 29مارچ تک اپیلیں دائر ہوسکیں گی۔جبکہ الیکشن ٹربیونلز میں اپریلوں کے فیصلے یکم سے چار اپریل تک کیے جائیں گے ۔

امیدوار چھ اپریل تک کاغذات نامزدگی واپس لے کر دستبردار ہوسکیں گے اور سات اپریل کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کرکے حتمی فہرستیں شائع کی جائیں گی ۔شیڈول کے مطابق پولنگ 18اپریل کو ہوگی۔