Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد سینٹرل جیل سے رہا | زرائع نیوز

ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد سینٹرل جیل سے رہا

کراچی: دہشت گردی کے مقدمات میں گرفتار ایم کیو ایم کے سابق رہنماء سلیم شہزاد کو سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے 5 لاکھ روپے عوض ضمانت ملنے کے بعد ایم کیو ایم کے دیرینہ رہنماء اور ساتھی سلیم شہزاد کو چار ماہ  بعد سینٹرل جیل سے رہاکردیا گیا۔

رہائی کے بعد سلیم شہزاد سینٹرل جیل سے گلشن اقبال اپنے قریبی دوست کی رہائشگاہ پہنچ گئے ہیں، یاد رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کے دہشت گردوں کے علاج و معالجہ اور دیگر چار مقدمات میں سلیم شہزاد نامزد تھے، چھ فروری 2017 کو کراچی واپس پہنچنے پر انکو ایس ایس پی ملیر راو انوار نے گرفتار کیا تھا۔